صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں تین افرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقےایف آر جواکی روڈ پرغلام بانڈہ کے قریب خوناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو موثر سائیکلوں میں تصادم ہونے سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جابحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے، جابحق ہونے والے دونوں موٹر سائیکل سواروں کا تعلق ایف آر جواکئی کے علاقے جنوں سے ہے جبکہ تیسرا جاں بحق ہونے والے شخص غلام بانڈہ مہاجر کیمپ کا افغانی ہے۔



















