Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان ؛ ضلعی انتظامیہ کا کھاد کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو گوداموں کو سیل کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوگوداموں کو سیل کرکے بھاری مقدارمیں کھاد برآمد کرلی ہے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسٹی اورصدرنے متعلقہ تحصیلوں میں کارروائی کرکے گودام سیل کردیئے ہیں۔

 کارروائی کے دوران رحیم کارپوریشن سے 21 سوبیگ اورتحصیل صدرسے 28 سوچوری شدہ کھاد قبصےمیں لے لی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پرکاشتکاروں کوسبسڈی ریٹ پرکھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا علاوہ ازیں ریکارڈ میں ردوبدل اور کھاد اسٹاک کرنے والے ڈیلرز کا کڑا احتساب ہوگا۔

 انہوں نےحکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیل پوائنٹس پرسرکاری نرخ آویزاں کرتے ہوئے کوالٹی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں