Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپر میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ، یونیورسٹی انتظامیہ نے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کردیا

پیپر میں غیر اخلاقی سوال دینے پر یونیورسٹی کا وزیٹنگ لیکچرار نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ سامنے آیا جس میں انگریزی کے پرچہ میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کا سوال پوچھا گیا۔

اس معاملے پر طلبا و طالبات میں غم وغصہ پھیلا تو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بھی حرکت میں آئی اور وزارت سائنس کے احکامات پر انکوائری کی گئی۔

 

تحقیقات کے دوران انچارج، کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ کو بری الزمہ قرار دے دیا گیا جبکہ سارا ملبہ پیپر وزیٹنگ لیکچرار پر ڈالتے ہوئے نوکری سے نکال دیا گیا۔

اسکے علاوہ وزیٹنگ لیکچرار خیر البشر پر کامسیٹس میں آئندہ نوکری پر پابندی لگادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام بی ای ای کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں نامناسب سوال انگلش کمپوزیشن کے پیپر میں طلبہ سے پوچھا گیا جبکہ نامناسب سوال پر طلبہ کو 300 الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کا کہا گیا۔

متعلقہ خبریں