وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اور مثبت اقدام اٹھالیا، وزیراعلیٰ نے صوبے میں 34 ویں قومی کیھلوں کے انعقاد کے لئے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔
بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 400 ملین روپےمنظور کرلئے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو نے اضافی فنڈز سمری پر سائن کردی۔
وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ کھیل کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی، وزیراعلیٰ کی منظوری سے اسپورٹس بورڈ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 400.00 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔
عمارتوں کی مرمت کے لئے 106.802 ملین روپے جاری کئے جائیں گے، نیشنل گیمز ممکنہ طور پر مئی 2023 میں منعقد کئے جائینگے ۔
واضح رہے کہ نیشنل گیمز کا انعقاد ایک میگا ایونٹ ہے۔ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے 19 سالوں کے بعد قومی کھیلوں کا انعقاد بلوچستان میں ہو رہا ہے، کھیلوں سے وابستہ افراد اور شائقین کھیل نے وزیراعلیٰ کے اس مثبت اقدام کو سراہا ہے۔



















