Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زرعی ملک ہونے کے باوجود 90 فیصد دالیں دوسرے ممالک سے آرہی ہیں، دال چنا کے علاوہ تمام دالیں بیرون ملک سے منگوائی جاتی ہیں۔

 2 ماہ قبل 250 روپے میں بکنے والی دال ماش ہول سیل مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، دال مونگ 200 سے بڑھ کر 250 تک بک رہی ہے جبکہ دال چنا 180 روپے سے بڑھ کر 230 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

سفید چنے کو بھی پر لگ گئے 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گئے، لال لوبیا 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے تک پہنچ گیا، چینی بھی 70 روپے کلو کی بجائے 95 روپے کلو بکنے لگی اور اچھا گھی 520 روپے کلو سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہےجبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی مصنوعات سگریٹ ہے جس میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان سے قبل مشروبات کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں