Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیئے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب سے کہتا رہا کہ دعا کریں پیپلزپارٹی کی حکومت آئے، اب بھی کہتا ہوں کہ توبہ کرو مان لو کہ عمران خان غیر جمہوری تھے جبکہ عمران خان کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آدھا دور فوج کی حکمرانی کا رہا ہے اب بھی معاملہ جمہوری یا غیرجمہوری کی طرف جاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک میں ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے پاکستان میں خطرات رہیں گے، ٹی ٹی پی کا دوست پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں