ضمانت کی منظوری کے لئے عدالت میں پیشی کے دوران بھرپور حمات پر عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام اور تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا ہے۔
I want to thank all the people & especially the lawyers for coming out in huge numbers spontaneously and showing such passionate support yesterday. pic.twitter.com/J4LdiRc0IV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 21, 2023
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں تمام لوگوں اور خاص طور پر وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کل بڑی تعداد میں بے ساختہ باہر آنے اور اس طرح کی پرجوش حمایت کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی؛ حفاظتی ضمانت منظور
چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز کی ویڈیو اور تصویر بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان جلوس کی شکل میں لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے، یہاں تک کہ لاہور ہائیکورٹ تک ہزاروں کھلاڑی خان کے ہمراہ تھے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت 3 مارچ تک منظور کرلی جب کہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔
کمرہ عدالت کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری ٹانگ کی ہڈی تقریبا جڑ چکی ہے، 28 فروری کو ایکسرے ہونا ہے تاہم اس دوران اگر کوئی بھی جھٹکا لگ گیا تو نقصان ہو سکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا عدلیہ کیلئے بہت احترام ہے، میری پارٹی کا تو نام ہی انصاف اور قانون کی حکمرانی پر ہے، میں ایک گھنٹے سے کوشش کرتا رہا ہوں کہ عدالت کیلئے گاڑی سے نکل آؤں۔



















