سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا، قیمتی اشیاء پولیس نے چوری کی۔
انہوں نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے تاہم 23 فروری کو مری جاوں گا امید ہے لائیسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس سابق منسٹرز کے گھر پرڈکیتی کرتی ہے اور کوئی تھانہ پرچہ لینے کو تیار نہیں ہے لیکن یہ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی اور 30 اپریل سے پہلے نتیجہ آئے گا۔
جس تیزی سےحالات بگڑ رہےہیں اورملک آئینی بحران کی طرف جارہاہےاس میں خاموشی گناہ ہے۔پولیس سابق منسٹرز کےگھر پرڈکیتی کرتی ہے اورکوئی تھانہ پرچہ لینےکوتیار نہیں۔انتقام کی سیاست اپنے انجام کوپہنچے گی اور30اپریل سے پہلے نتیجہ آئے گابحران کےوقت ملک کےوزیر خارجہ اورخزانہ دونوں لا پتہ ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 20, 2023
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے انتخابات کی تاریخ دے کر اپنا حق ادا کردیا ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں بھی انہوں نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا فیصلہ آئینی اور قانونی ہے اگر صدر کی بات نہیں مانی گئی تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہوجائے گا اور ملک بند گلی میں داخل ہوجائے گا۔
صدرعارف علوی کافیصلہ آئینی اورقانونی ہےاگر صدر کی بات نہ مانی گئی توملک میں آئینی بحران پیداہوجائےگااورملک بندگلی میں داخل ہوجائےگادونوں صوبوں میں9اپریل کوالیکشن کرانےہونگےورنہ گھمبیراورسنگین حالات پیداہوجائیں گےملک جسکامتحمل نہیں ہوسکتااورآخری فیصلہ سپریم کورٹ کےکندھوں پرآجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 20, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ونوں صوبوں میں 9 اپریل کو الیکشن کرانے ہونگے ورنہ گھمبیر اور سنگین حالات پیدا ہوجائیں گے ملک جسکا متحمل نہیں ہوسکتا اور آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے کندھوں پر آجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جس تیزی سے حالات بگڑ رہے ہیں اور ملک آئینی بحران کی طرف جارہا ہے اس میں خاموشی گناہ ہے، بحران کے وقت ملک کے وزیر خارجہ اور خزانہ دونوں ہی لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، شیخ رشید



















