وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ولنیئس آمد پر لیتھوانیا کے اعلیٰ عہدیداروں اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد حسین میمن نے عملے کے ہمراہ وزیر خارجہ کا اسقبال کیا۔
وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران لیتھوانیا کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔



















