آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد اور خشک رہےگا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج تاحال برقرار ہےاورصوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
پشاور کے بیشتر مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اس وقت پشاور کے علاقے چترال،دیر،ملاکند،صوابی،خیبر،ایبٹ آباد اور سوات میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق پشاور میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مالم جبہ اور درویش میں 3 چترال میں 5، ڈیرہ اسماعیل خان میں 14 اوردیر میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تاندلیانوالہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے
صوبہ پنجاب کے شہر تاندلیانوالہ میں اس وقت شدید دھند کے لپیٹ میں ہے جس کےباعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے اورٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ملتان میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِملتان میں دن بھر آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان کا موسم خشک رہے گا۔
اس وقت ملتان میں چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔



















