صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خط موصول ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے آج مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو صدر مملکت کی جانب سے لکھا خط موصول ہو گیا جس کے فوری بعد ادارے نے اپنا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس کیلئے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے پول ڈے مقرر کرنے پر مشاورت ہو گی اور ادارہ صدر کے اقدام کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے صدر کے خط کو غیر آئینی قرار دئیے جانے کا امکان ہے۔
صدر مملکت نے گذشتہ روز پنجاب کے پی کے میں 9 اپریل کو پول ڈے مقرر کیا تھا۔



















