Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیدرآباد: حیسکو انتظامیہ کی نااہلی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

حیدرآباد میں حیسکو انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں حیسکو انتظامیہ نےمرمتی کام کروانے کے بہانے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے اور اس وقت حیدرآباد کےمتعدد علاقے جن میں ہیرآباد، ٹاور مارکیٹ، قاسم آباد، گاڑی کہاتہ، پریٹ آباد، فقیر کاپڑ سمیت لطیف آباد کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مسلسل جاری ہے۔

حیسکو ترجمان مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی طویل بندش سےلاعلم ہیں،ذرائع 

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حیسکو ترجمان مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی طویل بندش سےلاعلم ہیں۔

 اس حوالے سےشہریوں کا کہنا ہےکہ کہیں بھی مرمتی کام نہیں ہورہا ہے اور بجلی بلاوجہ مسلسل بند کی جارہی ہے

بجلی کی طویل بندش سے تاجروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، ذرائع

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کےمختلف علاقوں میں مرمتی کام کے لیئے پانچ سے چھ گھنٹےکی اعلانیہ طور پرکی جانےوالی بجلی کی بندش اب کئی گھنٹوں طویل ہوگئی ہے جبکہ بجلی کی اس طویل بندش سے تاجروں کو بھی  الگ پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں