Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پتوکی؛ نہر میں ڈوبنے والے معزور بچےکی نعش برآمد

 دو روز قبل پتوکی کی نہر میں ڈوبنے والے معذور بچےکی نعش کو دو روز سے جاری  ریسکیوآپریشن کے بعد نکال لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقےتھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں  جمبر سے چھانگا مانگا جانے والی نہر میں دو روز قبل 10 سالہ معزور بچہ ڈوب گیا تھا جس کی ڈیڈ باڈی ریسکیو 1122 نے دو روزسے جاری  کامیاب آپریشن کے بعد نکال کر ورثہ کے حوالے کردی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن  تحصیل پتوکی کی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمیڈم رابعہ خلیل کی زیرِ قیادت دو روز سے جاری تھا ۔

 ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والا بچہ معزور تھا اوراس کی شناخت 10 سالہ حسنین ولد عمر کے نام سے ہوئی جو نواحی گاوں جمبر کا رہائشی تھا۔

متعلقہ خبریں