ملک بھر فائرنگ اور خودکشی کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں رونماں ہونے والے فائرنگ اور خودکشی کے متعدد واقعات میں مرنے والوں کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
فشری کے علاقے سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فشری میں بنگالی پاڑے سے ملنے والی لڑکی کی عمر 16 سال بتائی جارہی ہے جس کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم نعش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
صدر کے ایک ہوٹل سے پھندا لگی شخص کی نعش برآمد
جبکہ کراچی کے ہی علاقےصدرمیں واقع پاسپورٹ آ فس کے قریب ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص کی پھندا لگی نعش ملی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ اسرار کےنام سے ہوئی ہےجس کا تعلق بلوچستان کےعلاقے نصیرآباد سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے پھندا لگی نعش خودکشی کا معاملہ بھی ہوسکتی تاہم نعش کو ضابطےکی کارروائی کےلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
سلانوالی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے نواحی گاؤں شمس آباد میں فائرنگ کے تنیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
جابحق ہونے والا سیف اللہ نامی شخص کی ڈیرے پر سلیم نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ملزم سلیم نے گولی مار کرسیف اللہ کوقتل کردیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قتل ہونے والے شخص سیف اللہ کی عمر 25 سال ہے جس کی نعش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سمندری میں گھریلو حالات سے تنگ 3 افراد کی خودکشی
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں واقع سمندری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گھریلو حالات اور جھگڑوں سے تنگ آکر6 بچوں کی ماں سمیت دو نوجوانوں نےاپنی جان لے لی ہے۔
مرنے والوں میں 20 سالہ حماد ولد جبار نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کی ہے جس کا تعلق 477 کوٹاں سے تھا جبکہ گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر 30 سالہ کاشف نے بھی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔
علاوہ ازیں سمندری کےعلاقے کی ایک اور رہائشی 6 بچوں کی بیمار ماں نے بھی ادوایات کے پیسے نہ ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔



















