Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کی انتخابی مہم کو پنجاب سرکار اسپانسر کرنے لگ گئی

پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی مہم پر سرکاری اختیارات کا بدریغ استعمال ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی انتخابی مہم کو پنجاب سرکار اسپانسر کرنے لگ گئی، 23 فروری کو مریم نواز کے دورہ سرگودھا پر جمخانہ کلب ممبران کیلئے بند کرنیکا حکم دیدیا۔

ڈی سی سرگودھا شعیب علی نے 23 اور 24 فروری تک جمخانہ ممبران کیلئے بند رہنے کا حکم دیا، نگران حکومت مریم نواز اور ن لیگ کو مکمل پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 23 اور 24 فروری کو مریم نواز جمخانہ کلب میں براجمان رہیں گی، 23 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں نجی میرج ہال میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گی۔

متعلقہ خبریں