Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خراب معاشی صورتحال؛ چین پاکستان کی مدد کرنے کو تیار

خراب معاشی حالات سے نکلنے کیلئے چین پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے 70 کروڑ ڈالر کی سہولت کی رسمی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رقم موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں