Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 الحمراء؛ فنکاروں کے مسائل حل کرنے میں سرِفہرست ہونے کا دعویدار ہوں،قاسم علی شاہ

الحمراء کے مقرر کردہ نئے چیئرمین قاسم علی شاہ کی الحمراء آمد پرایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقارعلی زلفی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 تفصیلات کے مطابق قاسم علی شاہ نے الحمراء کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے وہاں کے تمام افسران اور ملازمین سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فن اور فنکارکی قدرکرتا ہوں اورآرٹ اور آرٹسٹ کی خدمت کرنا  میرے لئے اعزاز کا باعث ہوگا۔

معاشرے کی شدت پسندی کو فنکارختم کر سکتے ہیں، چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ

 الحمراء کے چیئرمین قاسم علی شاہ نےکہا کہ ہمارے سماج کا اصل چہرہ فنکار ہیں اور یہ فنکار ہی ہیں جو ہمارے معاشرے کی شدت پسندی کوختم کرسکتے ہیں۔

دُنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدر ہوتی ہےلہزا میں  بھی پاکستان بھر میں فنکار کی قدر میں اضافے کیلئے کردار ادا کروں گ۔

وہ معاشرہ خود لطیفہ ہے جس میں فنون لطیفہ کی قدر نہ ہو، قاسم علی شاہ

 انہوں نے مزید کہا کہ میں فنکاروں کو درپیش تمام مسائل کو شای حل نہ کر سکوں تاہم فنکاروں کے مسائل حل کرنے والوں میں سر فہرست ہونے کا دعوی دار ہوں۔

متعلقہ خبریں