مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ضلع لاڑکانہ کے مزدور اپنے بچوں کے ہمراہ سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں مزدوروں نے لالٹین اور مزدوری کے اوزار ہاتھوں میں تھام کر بچوں کے ہمراہ جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
حکومت معاشی بدحالی کے شکار خاندانوں سے روٹی کپڑا اور مکان نہ چھینے،مظاہرین
مظاہرین کا کہنا ہے کہ غریبوں سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا جا رہا ہے، بچے بھوکے اور اہلخانہ بدحال ہیں لہزا ہم غریبوں پر رحم کریں ۔
مزدور مظاہرین نے مزید کہا کہ مہنگائی اتنی ہےکہ روزگار تک نہیں مل رہا ہے، کام بند ہونے سے ہم بے روزگار بیٹھے ہیں اوراس پرمسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نےغریب عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔
مشتعل مظاہرین نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچے کیسے پالیں ؟



















