Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ سرکاری کالجوں پر قبضےجاری، محکمہ تعلیم لاعلم

 کراچی میں اسکولوں کے بعد اب سرکاری کالجز میں بھی قبضے جاری ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےجیکب لائن میں واقع ٹیکنکل ہائی اسکول کے بعد کراچی کے دیگر سرکاری کالجز میں قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہیں جبکہ اس عمل سے محکمہ تعلیم تاحال غافل ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں طالبات کے سرکاری کالجوں پر قبضےکئےجارہے ہیں جن میں حالیہ رپورٹ کے مطابق  ضلع کورنگی اور لیاری کے سرکاری کالجوں پر قبضے کئے گئے ہیں۔

لیاقت گورنمنٹ گرلز کی عمارت کا میدان بچت بازار میں تبدیل،ذرائع

 رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں واقع لیاقت گورنمنٹ گرلز کی عمارت کا میدان بچت بازار میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ لیاری بے نظیر بھٹو کالج میں بھی فٹ بال کلب قائم کردیا گیا ہے۔

لیاقت کالج پر قبضے کی این او سی بھی ضلع کورنگی نے جاری کی ہے، ذرائع

 ذرائع کا کہنا ہےکہ لیاقت کالج پر قبضے کی این او سی بھی ضلع کورنگی نے جاری کی ہے جس میں مقام تبدیل کرکے بچت بازار لگانےکی اجازت دی گئی۔

 اس حوالے سے لیاقت کالج اور بے نظیر بھٹو کالج کی انتظامیہ نے قبضہ ختم کرانے کے لیئے خطوط بھی لکھے ہیں۔

 واضح رہے کہ  اس سے پہلے بھی گورنمنٹ ٹیکنکل ہائی اسکول جیکب لائن میں لیب پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں