ایف آئی اے سائبر کرائم نے جنسی ہراسگی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ عمر نامی ملزم نے سماجی رابطے کی ویب سائڈ پرجعلی اکاونٹ کے ذریعے اور اپنے چند قریبی رشتہ داروں کو بھی شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز شئیرکیں جس پر اس کےخلاف سائبر کرائم کی جانب سےکارروائی کی گئی۔
جبکہ ایسے ہی ایک اور واقعہ میں سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں بلیک میلنگ اور جنسی طور پر ہراسگی کرنے والے عثمان ذوالفقا نامی مجرم کوسیالکوٹ سے گرفتار کرلیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کی تھیں۔
دونوں ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کرتے ہوئے ان کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔



















