کراچی کی شاہراہ فیصل پولیس نے گلستان جوہر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے کارروائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ارباز، محمد تنویر، شاملہ اور محمد شاکر شامل ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے چار پستول بھی برآمد ہوئی ہیں۔



















