Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیاری؛ پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ، 2 ملزمان گرفتار

لیاری کلری کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت ثاقب عرف چنگاری اور سکندر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کو علاج و معالجے کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں