Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مختلف شہروں میں بول نیوز کی نشریات بند

ملک کے مختلف شہروں میں بول نیوز کی نشریات بند کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی کھچڑی سرکار کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔

کوئٹہ میں بول نیوز کی نشریات مکمل بند ہیں جبکہ جعفر آباد ،وادی نیلم اور مظفر آباد میں بھی بول کی نشریات بند کردی گئیں ہیں۔

اسکے علاوہ کراچی سمیت لاہور کے علاقے شاہ جمال اور دیگر علاقوں میں بول نیوز کی نشریات بند کردی ہیں۔

کراچی کے علاقے برنس روڈ، پی آئی ڈی سی، سول لائنز، ہجرت کالونی ، سلطان آباد اور متصل علاقوں سمیت ایف بی ایریا، بفرزون اور مختلف علاقوں میں بول نیوز کی نشریات بند ہیں۔

 بول نیوز کی نشریات بند ہونے سے شہری کل رات سے حق اور سچ کی آواز سننے سے محروم ہیں۔

 

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے بول نیوز کی نشریات بحال رکھنے کا حکم دے رکھا ہے تاہم پیمرا سمیت دیگر حکومتی اداروں نے عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے  گئے ہیں۔

دوسری جانب عوام کی جنب سے بول نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اسکے علاوہ لاہور بول نیوز کی غیر قانونی بندش پر شہری پھٹ پڑے اور کہا کہ بول نیوز جو حق اور سچ کی اواز بلند کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے
جو کہ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں