Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیل بھرو تحریک پر عوام کے زبردست ردعمل نے حکومت کے ہوش اڑا دیے، حسان خاور

ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی حسان خاور نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک پر عوام کے زبردست ردعمل نے حکومت کے ہوش اڑا دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات پر سپریم کورٹ کے بنچ کی تشکیل اور جیل بھرو تحریک پر عوام کے زبردست ردعمل نے حکومت کے پاؤں تلے زمین کھینچ لی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ آئین میں انتخابات کے ساتھ کھیل کھیلنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں، الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلومبرگ کا آج کا آرٹیکل اسحاق ڈار کا رزلٹ کارڈ ہے۔ پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر ہے،Fitch نے 4 ماہ میں دو بار ملک کی کریڈٹ ریٹنگ کو گرایا ہے، طویل مدتی ڈالر بانڈز زمین پر ہیں،KSE100  ڈالر ویلیو ایک دہائی میں سب سے کم ہے۔ لیکن امپورٹڈ حکومت کی بےشرمی آسمان پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکمنامہ سپریم کورٹ نے جاری کر دیا ہے، انشاللّٰہ باقی غیر قانونی اقدام بھی ایک ایک کر کے کالعدم ہو جائینگے۔ مضبوط بنیاد صرف آئین اور قانون کی ہوتی ہے۔ اقتدار کی ہوس کی بنیاد پر بنے ریت کے محل یوں ہی مسمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں