توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی تیاری کی جارہی ہے۔
اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد میں ایف آئی اے کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی تیاری
خواتین پولیس نفری کی مدد بھی لی جائے گی #BOLNews #ToshaKhana pic.twitter.com/NN5RuHpq9W— BOL Network (@BOLNETWORK) February 23, 2023
ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری کے لئے خواتین پولیس کی نفری سے بھی مدد لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی لاہور میں موجودگی کی معلومات حاصل کر لی گئیں ہیں تاہم ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کی پیشگی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہگ رفتاری کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو راولپنڈی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔



















