Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتقامی کارروائیاں حقیقی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتیں، فرخ حبیب

سابق وزیر مملکت و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیاں حقیقی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتیں،۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور سے شروع ہو گا جس میں پاکستانی اس امپورٹڈ حکومت کیجانب سے70سال کی ریکارڈ مہنگائی اور بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف گرفتاریاں پیش کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کیسے نالائقی اعظم شہباز شریف حکومت کیخلاف عوام بے خوف ہو کر خود کو جیلوں میں ڈالنے کے لیے پیش کر رہے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ فیروز والہ عدالت سے فواد چوہدری کو ہائیکورٹ پیش کرنے کا کہنے پر توہین ویگو میں درج جعلی ڈکیتی کا مقدمہ ردی کی ٹوکری میں چلا گیا ہے۔ عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ہے۔ انتقامی کارروائیاں حقیقی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

 

 

متعلقہ خبریں