پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف آج سے سرگودھا کا دو روزہ دورہ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف آج سرگودھا میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
مریم نواز شریف کی صدارت میں کل 24 فوری کو سرگودھا میں تنظیمی اجلاس ہو گا جس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے، اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے یکم فروری سے تنظیمی دوروں کا آغاز کیا ہے؛ وہ بہاوپو، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژنز کا دورہ کر چکی ہیں۔



















