سکھر کی نارا کینال نہر میں ایک مگر مچھ گھس آیا جسےعلاقہ مکینوں نے فوراََ پکڑ کر وائلڈ لائف عملے کے حوالے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی نہرنارا کینال کے قریب واقع زرعی زمین میں موجود پانی کے تالاب میں ایک مگر مچھ گھس آیا جسےعلاقہ مکینوں نے فوراََ پکڑ کر وائلڈ لائف عملے کے حوالے کردیا ۔
اس حوالے سے وائلڈ لائف ذرائع کا کہنا ہے کہ نارا کینال نہر میں اس وقت بھی دوسو سے زائد مگر مچھ موجود ہیں تاہم کبھی کبھار مگر مچھ خوراک کی تلاش میں نہرسے نکل کر کھیتوں میں آجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مگرمچھ کو وائلڈ لائف کےعملے نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔



















