Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نے کل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

 اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا اور ایپکس کمیٹی کو کراچی میں پولیس چیف آفس کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، وزراء اعلیٰ، سینئر سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کفایت شعاری اقدامات؛ وزیراعظم کی عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

متعلقہ خبریں