Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کی ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، فریال تالپور

فریال تالپور نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے پارٹی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورِ صدارت میں آغاز حقوقِ بلوچستان پیکیج جیسا تاریخی اقدام اٹھایا۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت پورے ملک کے غریب عوام کی خوشحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

زرداری ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں میر فیصل زہری اور حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں