گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر سندھ کو خوشحال بناسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی صدر مولانا راشد محمود سومرو کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران صوبہ کی سیاسی صورتحال، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دلوں کو جوڑنے کے مشن پر ہوں، اس ضمن میں کسی تنقید کی پرواہ نہیں ہے، ایسا کام کرنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کے دلوں میں اتر جاﺅں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے سب سے مشاورت جاری رکھوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر سندھ کو خوشحال بناسکتے ہیں جس پر مولانا راشد محمود کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت صوبہ کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر سندھ



















