Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے، شرجیل انعام میمن

صبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری قوم جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے لئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں بھرپور طریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے اور ہم ان کی بھرپور مدد کے لئے تیار ہیں ،فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کر سکتیں ہیں پی ٹی آئی صرف نام لکھوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے لیکن افسوس تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

 

اس سے قبل صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کی نام نہاد جیل بھرو تحریک کا تماشا آج پشاور میں لگنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک: کپتان کی کال پر آج ملتان سے گرفتاریاں دی جائینگی

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا ہے۔

عمران خان کو چاہیے کہ تھیٹر کمپنی کھول لیں

شرجیل میمن نے کہا کہ نوٹنکی باز عمران خان کو چاہیے کہ تھیٹر کمپنی کھول لیں، سڑکوں اور شاہراہوں کے بجائے تھیٹر ہال میں نوٹنکی لگائے اور اپنی بھٹکتی روح کی تسکین پائے۔

انکا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں اور بالخصوص مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عمران خان کے روز روز کے تماشوں سے میڈیا، انتظامیہ اور قوم کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔

عمران خان سڑکوں پر سرکس لگائے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام کے اصل مسائل کے حل کے لئے جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کے بجائے عمران خان سڑکوں پر سرکس لگائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں