روشنیوں کے شہر کراچی کے تمام بازار، شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کئے جانے والے حکم نامے کے مطابق تمام شاپنگ مالز اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کئے جائینگے ۔

اسکے علاوہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔



















