Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے 6 اہم رہنماؤں کو شاہ پور جیل سرگودھا منتقل کردیا گیا

پی ٹی آئی کے 6 اہم رہنماؤں کو شاہ پور جیل سرگودھا میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں پارٹی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور منتقل کردیا گیا ہے۔

منتقل ہونے والے رہنماؤں میں فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، اعجاز خان جازی، چوہدری ساجد ودیگر رہنما اور کارکن شامل ہیں۔

جیل موجود ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی صحت کا معائنہ کیا اور تسلی بخش قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے سامنے احتجاج بھی جاری ہے۔

احتجاج میں سرگودھا، شاہ پور، خوشاب اور سلانوالی کے ورکر شامل ہیں، کارکنان کی پارٹی رہنمائوں اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک؛ فیاض چوہان، زلفی بخاری اور اعجاز خان نے گرفتاری دے دی

متعلقہ خبریں