Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود وفاقی حکومت کی ترجیح ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے اہم مالی معاملات پر گفتگو ہوئی اور آزاد کشمیر میں جاری، مستقبل کے ترقیاتی، عوامی فلاح کے منصوبوں اور سکیموں پر کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر خزانہ کو محصولات بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں