Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان، ضلع آوران میں 4 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع آوران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 76 کلومیٹر تھی۔

خیال رہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دو روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 47 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل  اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ریکٹر اسکیل پر 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں