گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے36 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم اب تک کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 782 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد ہے جبکہ کورونا سے متاثر اس وقت 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کیسی بیماری ہے
کورونا وائرس ایک بہت بڑی وائرس کی فیملی کا نام ہے جو ایک بیماری پیدا کرتے ہیں جس میں عمومی بخار سے لے کر سخت بیماریاں جیسا کہ وسطی ایشیا میں سانس کی وبا (MERS) اور پچیدہ جان لیوہ سانس کی وبا (SARS) شامل ہے۔
کورونا وائرس (COVID-19) چائنا کے شہر ووہان میں 2019 سے پیلنا شروع ہوئی ۔ یہ ایک ایسا وائرس ہے جو اس سے پہلے انسانوں میں نہیں دیکھا گیا۔
یہ کیسے پھیلتا ہے
مرض کوروناوائرس بنیادی طورپر متاثرہ شخص کے کھانسنےاور چھینکنے کے دوران رابطے سے پھیلتا ہےعلاوہ ازیں جب کوئی شخص کسی وائرس لگی آلود سطح یا شئے کو چھوکراپنے آنکھوں، ناک اورمنہ کو چھوتا ہے تب بھی یہ وائرس پھیلتا ہے.
کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
ٹشوز کے ساتھ اور فوری طور پر انھیں پھینک کریا اپنی کہنی میں کھانستے ہوئے اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو کرکم سے کم 2 میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھیں،اجتماعات سے گریز کریں،دوسروں کے ساتھ ذاتی اشیا کا اشتراک نہ کریں،احتیاط کے ساتھ واپس لوٹنے کے لیے،گھر سے باہر نکلتے وقت کپڑے کا ماسک پہننے کی پابندی کریں۔
گھر سے باہر نکلتے وقت کیا کرنا چاہیے؟
ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں،ایک اضافی کپڑے کا ماسک ساتھ رکھیں،الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر لازمی ساتھ رکھیں۔
کورونا سے متاثرہ لوگوں کےدرمیان ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟
ماہرینِ صحت کے مطابق گھر میں رہیں،علامات ظاہر کرنے والے کسی بھی شخص کے رابطے سے گریز کریں،
گھر کی صفائی کا دھیان رکھیں اورہوا کے گزر کو گھروں میں یقینی بنائیں،عام طور پر چھوئی جانے والی سطحوں کوجراثیم کش کریں،اپنی ضروری گروسری اور ادویات کو آرڈر کرنے کے لیے اپلیکیشنز کا استعمال کریں،مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور دور سے ہی دوسروں کو سلام کریں۔



















