کراچی میں ہوٹل کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والاشخص دوگھنٹےسےاسپتال میں بے یارو مددگار طبی امداد سے محروم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بنارس البدر ہوٹل کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کےنتیجے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کوعباسی شہیداسپتال منتقل کرنے کے باوجود تاحال طبی امداد نہیں دی گئی ہے اور سی ایم او ڈاکٹر نذیر سمیت ایمرجنسی اسٹاف غائب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے شعبہ حادثات ایمرجنسی میں معمور عملہ اور ڈاکٹر ویک اینڈ کے باعث غائب ہیں۔
شدید زخمی شخص کو جناح اسپتال ریفرکردیا گیا، ذرائع
ریسکیو ذرائع نےبتایا کہ دوگھنٹے قبل فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے شہری کوفوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جسے اب تک طبی امداد نہیں دی گئی ہے، دوگھنٹے گزرنے کے بعد اب زخمی کوجناح اسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم شناخت کاعمل جاری ہے۔



















