Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کراچی کے متعلق اہم بیان جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی جانب شوکت خانم اسپتال کراچی کے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم کراچی سے متعلق کہا کہ تعمیراتی صنعت کو درپیش تمام چیلنجز اور کینسر کے آلات کی درآمد میں مشکلات کے باوجود، ماشاء اللہ شوکت خانم کراچی میں اس سال کے آخر میں کھلنے والی ہے۔

چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم کراچی کا رقبہ لاہور سے دوگنا ہوگا اور اس میں کینسر کے جدید آلات بھی ہوں گے۔

کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، انشاء اللہ اگلے سال کے آخر میں  اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اب تک کے شوکت خانم  پروجیکٹز میں سے سب سے بڑا ہوگا اور جدید ترین آلات سے لیس ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ حجم میں یہ شوکت خانم اسپتال لاہور سے دوگنا جبکہ تشخیص و علاج کی جدید ترین سہولیات سے بھی آراستہ ہو گا، شوکت خانم اسپتال کراچی میں سندھ اور جنوبی بلوچستان کے لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت خانم تمام ہسپتالوں میں سب سے بڑا اور مشینری سے لیس ہوگا، عمران خان

متعلقہ خبریں