Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان عارف علوی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹر پر ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 رکھنی کے بازار میں زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں تاہم رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے بد امنی پیدا کررہے ہیں، ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر اسٹریٹیجی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں