Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور لٹریری فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری روز

الحمرا آرٹس کونسل میں جاری لاہور لٹریری فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری روز ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روز سے جاری لٹریری فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری روز ہےجس میں مختلف ہالز میں نشستوں کاآغاز ہوگیا ہےجس میں آج 25 سے زائد مکالمے، گفتگو کےسیشنزاورکتابوں کی رونمائی کی محلفیں منعقد ہوں گی جس میں شعریات اقبال، شعری روایت، بے مثال امجد اسلام امجد، انار کلی اور جہاں آباد کی گلیاں اہم نشستیں ہیں۔

الحمراء ترجمان کا کہنا ہے کہ ان نشستوں کا مقصد عوام کو ملکی اورغیر ملکی ادبیوں، شاعروں اور اسکالرز کی گفتگو سے فیض یاب کرانا ہے۔

 خیال رہے کہ لاہور میں جاری لٹریری فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوجائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں