کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وارداتوں سے پریشان شہریوں کو چوروں اور لٹیروں کے خلاف تھانے میں مقدمات درج کروانے میں ناکامی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی متعدد وارداتوں کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں ہےاور پولیس غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتی دیکھائی دیتی ہے۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ کراچی کےعلاقے سچل،سعدی ٹاؤن سے 5 روز قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔
شہری نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کیلئے متعدد مرتبہ تھانے گیا لیکن پولیس کی روایتی ٹال مٹول جاری ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے واضح چہرے سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اعلی حکام ضلع شرقی پولیس کی اس غیر سنجیدگی کا فوری نوٹس لے۔



















