Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیدرآباد میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان،نوجوان نسل کی زندگیاں داؤ پر

حیدرآباد میں منشیات کی روک تھام میں پولیس اور اینٹی نارکوٹکس حکام کی غیرسنجیدگی کے باعث مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت عام ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں تھانہ حالی روڈ کی حد ہزارہ کالونی،حالی روڈ، کلہوڑا کالونی، تھانہ مارکیٹ کی حد ٹنڈوولی محمد، پٹھان کالونی اور کالی موری میں منشیات باآسانی ملنے لگی۔25 سے 35 سالا نوجوان نسل نشے کی عادی بن رہی ہے آئس۔ہیروئین،چرس ،مین پوری اورگٹکے کا استعمال کھلے عام جاری ہے

اس حوالے سے نشے کے عادی نوجوان کاکہنا ہے کہ ہزارہ کالونی سے آئس اور ہیروئن آسانی سے مل جاتی ہے۔پولیس آتی ہے اور پکڑ کر چھوڑ دیتی ہے جبکہ جہاں خطرناک ڈرگس فروخت کی جارہی ہے ان کے خلاف پولیس کچھ نہیں کرتی۔

نوجوان کاکہنا ہے کہ آئس اور ہیروئین کا نشہ ہماری ضرورت بن چکاہے اس کے بغیر سکون نہیں ملتا۔ 400 روپے میں آئس کا پیکٹ اور ہیروئن آسانی سے مل جاتی ہے جو ایک وقت کا نشہ ہے۔ جبکہ دہاڑی دار نوجوان دہاڑی کما کر نشہ خرید تے ہیں اور پرانی سبزی منڈی، نیا پل ،ریلوے ورکشاپ، ٹنڈوولی محمد، سخی پیر اور کالی موری سمیت دیگر علاقوں میں کھلے عا م استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالےسے ایس ایچ او حالی روڈ نثار شاہ کا کہنا ہے کہ ہزارہ کالونی اور حالی روڈ کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اور ایک ماہ میں 10 سے زائد مقدمات منشیات فروشوں کے خلاف درج کیے ہیں۔ منشیات فروشوں نے عدالت میں پولیس کے خلاف ڈائریکٹ کمپلین بھی کی ہے۔

حالی روڈ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں۔ یہ طاقت ور لوگ ہیں پولیس مقدمات کرتی ہے تووہ عدالت سے پروٹیکشن لے لیتے ہیں

متعلقہ خبریں