Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری ٹیمیں گرفتار افراد اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، عمران خان

 عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں گرفتار افراد اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان ہماری جیل بھرو تحریک کیلئے بڑی تعداد میں نکلے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے جنون اور عزم و استقلال سےخوف کی زنجیریں توڑنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،گرفتار کارکنان اور انکے اہلِ خانہ سے مستقل روابط کیلئے ہماری ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں