Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں روزانہ 12 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوتی ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں روزانہ 12 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اٹک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے پاکستان کے ان افراد کی لسٹ نکالی ہے جن کا 4 ہزار ارب سے زیادہ سرمایہ ذاتی اکاؤنٹ میں پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 170 ارب کیلئے ملک کے غریب عوام کو نچوڑ رہے ہیں، ہماری معیشت، ہماری بیورو کریسی، ہماری تجارت، ہماری صحافت ان کے مرہون منت ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں انقلاب کی ضرورت ہے، آستین کے سانپوں نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا، انہوں نے پاکستان کے ہر بچے پر آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان تماشا بنا ہوا ہے، پاکستانی پاسپورٹ آج 128 ممالک میں 124 نمبر پر ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود عوام دس کلو کے آٹے کے تھیلے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 12 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوتی ہے، اس ملک میں زرداری، بلاول، نواز شریف، شہباز شریف اور ترین اتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں جتنا اٹک کے بازار کا چوکیدار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں