سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Condemnable arrest of Lt Gen retd Amjad Shoaib shows democracy & freedom being totally destroyed in Pak to save regime change conspiracy’s fascist order of cabal of crooks propped by handlers. It is time for every Pakistani to stand up for Haqeeqi Azadi & save Pak from the abyss.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی قابل مذمت گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر پاکستانی حقیقی آزادی کے لیے اٹھ کھڑا ہو اور پاکستان کو پاتال بننے سے بچائیں۔
خیال رہے کہ وفاقی پولیس کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ذرائع کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ٹی وی پر انٹرویو دینے کے بعد ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا، ان پر تھانہ رمنا میں ایف آئی آر نمبر 150 درج کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امجد شعیب پر عوام کو بغاوت پر اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان پر ایف آئی آر مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر 153 اے اور 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بعدازاں اسلام آباد کی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔



















