Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین خالد رضا سپردخاک

کراچی میں نامعلوم ملزمان  کی فائرنگ سے جاں  بحق پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین  خالد رضا کو ماڈل کالونی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک سات میں فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیدار اور دار الارقم کے روح رواں خالد رضا کا گھر کی دہلیز پر قتل، مقتول کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں مقتول کے لواحقین، عزیر و اقارب ،اہل محلہ اور شعبہ تدریس سے وابستہ افراد سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جبکہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے زیر امامت ادا کی گئی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ مقتول درس و تدریس سے وابستہ تھے لیکن انکی ایک شناخت آذادی کشمیر کے لئے جدو جہد بھی تھی، خالد رضا کا قتل، عام واردات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں آج تمام اسکولز بند رکھنےکا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ روز گلستان جوہر میں دار ارقم اسکولز کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین سید خالد رضا کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سرمیں گولی مارکر قتل کردیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار موقع پرپہنچے، ایس ایچ او صفدرمشوانی کے مطابق  جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ۔

متعلقہ خبریں