عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور میں اہم اجلاس ہوا جس میں سعودی حکام اور اعتماد آفس کے نمائندے نے سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، بغیر اجازت حج کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ عازمین حج فنگرپرنٹ بائیو میٹرک سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔ فنگر پرنٹ بائیو میٹرک کی سہولت اعتماد دفاتر میں بھی مفت دستیاب ہوگی۔
اس کے علاوہ 3 آسان مراحل میں اسمارٹ فون سے گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیومیٹرک کرسکتے ہیں اور موبائل ایپلی کیشن سے متعلق ہدایات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔



















