وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی امریکی نائب وزیرخزانہ سے ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تاریخی اور دو طرفہ تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی نائب وزیرخزانہ کو معاشی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ امریکی نائب وزیرخزانہ نے اقتصادی ترقی کیلئے تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور امریکی نائب وزیرخزانہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی معیشت کو استحکام اور ترقی کی طرف لے جانے پر توجہ ہے۔
ملاقات میں وزیرخزانہ نے 90 اقتصادی جائزے پرآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر خزانہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومت موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔



















