وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادی کا تصور صحافیوں کے فعال کردار کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے روکنا اور انکی راہ میں حائل ہونا جمہوریت کی راہ میں حائل ہونے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادیوں کا تصور صحافیوں کے فعال کردار کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، آئی جی کو تحقیقات کرنے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



















